پاکستان کسی بھی غیرمتوقع صورتحال سےنمٹنےکیلئے تیار ہے، آرمی چیف کا افغان سرحد کا دورہ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاکستان کسی بھی غیرمتوقع صورتحال سےنمٹنےکیلئے تیار ہے، آرمی چیف کا افغان سرحد کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لئے تیار ہیں اور اسی طرح مشرقی سرحد پر بھی چوکس ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر اگلی پوسٹوں کا دورہ کیا، سربراہ پاک فوج نے دورہ داوا توئی شمالی وزیرستان میں اگلی چوکیوں پرکیا، یہ وہ علاقہ ہے جہاں یکم مئی کو سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کو پاک افغان بارڈ ر پر باڑ لگانے ، آپریشن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور سماجی ترقی کے منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی سے بھی آگاہ کیا گیا، جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں استحکام کے لئے کردار اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اور خطے میں امن کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گا، ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لئے تیار ہیں، اسی طرح ہم مشرقی سرحد پرچوکس ہیں اور پیشہ وارانہ تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن یہ اتنے نہیں ہیں جتنے ماضی قریب میں تھے، کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں صبر، عزم اور اتحاد کی ضرورت ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C