پاکستان کے وزیر اعظم کا ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کے قیام کا اعلان
👁️ 383 بار دیکھا گیا
پاکستان کے وزیر اعظم کا ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کے قیام کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 13 اگست کی شب، 78ویں یومِ آزادی سے ایک روز قبل اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج میں ایک نئی کمانڈ قائم کی جا رہی ہے جسے "پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ" کہا جائے گا۔ وزیر اعظم کے مطابق یہ فورس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی اور اسے پاکستان کی دفاعی طاقت میں ایک ’سنگِ میل‘ قرار دیا گیا ہے۔
اگرچہ فوج یا حکومت کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم مبصرین اس اقدام کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی حالیہ لڑائی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ اس جنگ کے دوران دونوں جانب سے بیلسٹک اور گائیڈڈ میزائلوں کا بھرپور استعمال کیا گیا تھا۔
مئی 2025 میں انڈیا نے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے مختلف مقامات پر بمباری کی۔ اس کے بعد 10 مئی کو انڈین فوج نے راولپنڈی سمیت کئی پاکستانی ایئر بیسز پر بیلسٹک میزائل داغے، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی ’فتح ون‘ اور ’فتح ٹو‘ میزائلوں سے انڈین اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس کشیدگی کو امریکی مداخلت سے ختم کیا گیا۔
عسکری ذرائع کے مطابق نئی کمانڈ کا مقصد درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹس اور گائیڈڈ میزائلوں کے مؤثر اور تیز تر استعمال کے لیے ایک علیحدہ فیصلہ ساز نظام قائم کرنا ہے۔ یہ کمانڈ صرف روایتی وارفیئر میں استعمال ہونے والے میزائلوں کی ذمہ دار ہو گی، جبکہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے میزائل بدستور سٹریٹیجک کمان فورس کے تحت رہیں گے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل چین کی پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس سے متاثر ہے، جبکہ انڈیا نے بھی چند سال قبل ’انٹیگریٹیڈ راکٹ فورس‘ قائم کی تھی۔ نئی کمانڈ کے قیام سے فتح میزائل جیسے سسٹمز اب محض علامتی یا آزمائشی نہیں رہیں گے بلکہ مستقبل کی جنگی حکمت عملی کا مستقل حصہ ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C