پاک بھارت جنگ: “ہم مداخلت نہیں کریں گے!”امریکہ کا دوٹوک اعلان
👁️ 99 بار دیکھا گیا
پاک بھارت جنگ: “ہم مداخلت نہیں کریں گے!”امریکہ کا دوٹوک اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ کسی ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا براہ راست تعلق نہ ہو۔ انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ اس تنازع کا فریق نہیں بنے گا، تاہم سفارتی ذرائع سے کشیدگی کم کرانے کی کوشش ضرور کرے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا: “ہم دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کر سکتے، البتہ امریکہ سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے۔”
امریکی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ واشنگٹن یہ کوشش کرے گا کہ بھارت اور پاکستان دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ “انڈیا نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے۔ پاک-انڈیا جنگ ایٹمی جنگ نہیں بننی چاہیے، اگر ایسا ہوا تو بہت نقصان ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا، “امریکہ انڈیا کو ہتھیار ڈالنے کے لئے نہیں کہہ سکتا، اور نہ ہی پاکستانیوں کو ایسا کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔ ہم اس تنازع کا حل سفارت کاری کے ذریعے چاہتے ہیں۔”
جے ڈی وینس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو پاک-بھارت تنازع پر تشویش ہے اور وہ چاہتا ہے کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل ہو۔ ان کا کہنا تھا: “سفارتی ذرائع سے ہماری امید اور توقع یہ ہے کہ یہ تنازع جوہری جنگ میں تبدیل نہیں ہوگا، اور فی الحال ایسا لگ بھی نہیں رہا۔”
واضح رہے کہ جمعرات کے روز امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C