پشاور میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
پشاور میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ پھندو کی حدود میں رات گئے ابابیل فورس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، اہلکاروں نے نہ رکنے پر گرفتاری کیلئے ملزمان کا تعاقب کیا، جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار قیصر خان موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا اہلکار رحم نیاز زخمی ہوگیا۔
دونوں پولیس اہلکار تھانہ گلبہار میں تعینات تھے، زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب ایک اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق منگل کی شب بڈھ بیر میں ٹیلہ بند روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
#Pakistan: A cop was gunned down by unknown individuals in the Badhaber area of Peshawar, KPK province. https://t.co/TND4nW3T97
— ???? (@cozyduke_apt29) February 27, 2024
مسلح افراد کی فائرنگ پر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے توصیف نامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ادھر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوہی میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
تاحال کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9172 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5250 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C