23/January/2024

پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے این پی کا مقامی صدر زخمی

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے این پی کا مقامی صدر زخمی

پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے این پی کا مقامی صدر زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے وارڈ صدر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آفتاب ولد آزاد خان ساکن قائد آباد پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مجروح اے این پی سٹی ون سرکل وارڈ کے صدر بتائے جاتے ہیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم رات گئے کسی پر دعویداری ہوسکی نہ ہی ایف آئی آر درج ہو سکی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C