پنجاب حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو لاہور میں روک دیا
👁️ 827 بار دیکھا گیا
پنجاب حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو لاہور میں روک دیا
لاہور (ڈیلی اردو/ڈی پی اے): کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب جانے والے بلوچوں کے "حقوق بلوچستان لانگ مارچ" کو لاہور میں روک دیا گیا ہے۔ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور "حق دو تحریک" کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کر رہے ہیں۔ لانگ مارچ میں 500 سے زائد افراد شریک ہیں، جنہوں نے پانچ روز قبل کوئٹہ سے سفر کا آغاز کیا۔
مارچ کا مقصد بلوچ عوام کے بنیادی حقوق، لاپتا افراد کی بازیابی، سرحدوں کی بحالی، چیک پوسٹوں پر تذلیل کا خاتمہ اور معدنیات پر حق کا مطالبہ کرنا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ پرامن انداز میں اپنے آئینی و جمہوری حقوق کی خاطر اسلام آباد جانا چاہتے ہیں۔
منگل کی صبح جب شرکاء لاہور کے منصورہ مرکز سے نکلنے لگے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ ملتان روڈ بند کر دی گئی، اور پولیس، لیڈیز فورس، واٹر کینن و قیدیوں کی گاڑیاں موقع پر تعینات کی گئیں۔ پولیس نے تمام راستے بند کر دیے اور شرکاء کو باہر آنے کی اجازت نہ دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروائی، لیکن بلوچ قیادت نے اسے مسترد کر دیا، یہ کہہ کر کہ صوبائی حکام کے پاس اختیار نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے فون پر بات کی اور ثالثی کی اپیل کی۔
مولانا ہدایت الرحمن نے الزام لگایا کہ انہیں لانگ مارچ سے پیچھے ہٹنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ایک سینئر پولیس اہلکار نے انہیں جانی نقصان کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “میڈیا پر ہمارا بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، لیکن عوام کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔”
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے حکومت کی کارروائی کو "اوچھے ہتھکنڈے" قرار دے کر شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مظاہرین کو بغیر رکاوٹ آگے بڑھنے دیا جائے۔
لانگ مارچ کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر صورت میں بدھ کی صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے، چاہے حکومت راستہ دے یا گرفتار کر لے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 70 سے زائد حوثی باغی ہلاک، درجنوں زخمی
31/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات تشویشناک، گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: وزیراعظم
31/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
31/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
دوحہ میں ایرانی وفد کی موجودگی کی تصدیق، امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، عباس عراقچی
31/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت
31/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان
31/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26419 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15656 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11958 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9319 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7572 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5549 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C