11/February/2026

پنجاب: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا رکن گرفتار

👁️ 112 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا رکن گرفتار

پنجاب: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا رکن گرفتار

لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے یوسف والا ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔

 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد، کتابیں، لٹریچر، نقد رقم اور میموری کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے شہریوں کو گمراہ کرنے میں ملوث تھا۔

 

حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جو تحصیل سرانان، ضلع پشین (بلوچستان) کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 

سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C