پنجاب: لاہور سے خودکش بمبار گرفتار، ساتھی زخمی حالت میں فرار
👁️ 51 بار دیکھا گیا
پنجاب: لاہور سے خودکش بمبار گرفتار، ساتھی زخمی حالت میں فرار
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور کے علاقے برکی روڈ کے قریب کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو زندہ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ خودکش بمباروں کو زندہ گرفتار کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق، ملزم کو موقع پر قابو میں نہ لیا جاتا تو وہ کسی بھی وقت خود کو دھماکے سے اُڑا سکتا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، گرفتار دہشت گرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بلوچستان کا رہائشی ہے اور کالعدم جماعت الاحرار گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔
جماعت الاحرار کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ منسلک ہے.
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے اور اس کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1913 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C