پنجاب: میانوالی میں دہشتگردوں کا قبول خیل چیک پوسٹ پر حملہ
👁️ 41 بار دیکھا گیا
پنجاب: میانوالی میں دہشتگردوں کا قبول خیل چیک پوسٹ پر حملہ
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی سرحد کے قریب قبول خیل کے مقام پر 12 سے 13 دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کیا اور پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں 12 سے 13 دہشت گردوں نے رات گئے قبول خیل چیک پوسٹ میانوالی پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔
دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی، جس پر چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او میانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جس کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
حملے کو ناکام بنانے کے بعد فضا نعرہ تکبیر اور پنجاب پولیس زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔
ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پنجاب پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کا ہر طرح سے مقابلہ کے لیے تیار ہیں، عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ قیمتی جانیں قربان کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
اس حوالے سے آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، پولیس کے شیر جوان بلند ہمت و حوصلے سے اپنے فرائض کو پورا کر رہے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا پنجاب پولیس کو خراج تحسین
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، پولیس نے جرات و بہادری کی ایک اور تاریخ رقم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، پنجاب پولیس کے جری جوانوں نے دہشت گردوں کا جس بہادری سے مقابلہ کیا اس پر قوم کو فخر ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب حکومت اپنی پروفیشنل فورس کے بہادر جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9172 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5250 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C