پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 10 شدت پسند گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
👁️ 43 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 10 شدت پسند گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کے صوبے پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 163 کارروائیاں کی ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل اباد میں کی گئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے تین جبکہ لاہور سے ایک خطرناک شدت پسند کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔
علاوہ ازیں دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم ڈیٹونیٹر، پمفلیٹ، نقدی بھی برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 2 ہزار 893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C