پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل
👁️ 39 بار دیکھا گیا
پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے پنجاب میں شدت پسندوں کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھجوا دی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے۔ پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تین شدت پسند مارے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا جبکہ میانوالی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنایا، اور اس آپریشن میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ تین دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
ڈیرہ غازی خان آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین شدت پسند ہلاک ہوئے، پنجاب میں تھریٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مزید کارروائیاں کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
27/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں امریکی اڈے کے قریب تخریب کاری کا شبہ، ایران سے تعلق کی تحقیقات
27/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
واشنگٹن کا حوثیوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کا اعلان، اسلحہ اور مالی وسائل روکنے کی کوششیں جاری
27/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C