24/November/2026

پنجپائی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجپائی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد

پنجپائی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ بلوچستان کے علاقے پنجپائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، راکٹ سے چلنے والے گولے، دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد مبینہ طور پر غیرملکی سرپرستی میں سرگرم تھے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے اور دھماکا خیز مواد کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے، ان کی کارروائیوں کی صلاحیت محدود کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C