پولینڈ نے روسی ڈرونز مار گرائے، چار ہوائی اڈے بند
👁️ 316 بار دیکھا گیا
پولینڈ نے روسی ڈرونز مار گرائے، چار ہوائی اڈے بند
وارسا (ڈیلی اردو) پولینڈ نے یوکرین پر روسی حملوں کے دوران اپنی فضائی حدود کی "بار بار اور غیر معمولی خلاف ورزی" کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ درجنوں ڈرون نما اشیاء دیکھی گئیں جن میں سے کچھ کو فوج نے مار گرایا ہے۔
پولینڈ کی مسلح افواج کی آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ روسی حملوں کے بعد ڈرونز کی دراندازی کو "ہمارے شہریوں کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ" قرار دیا گیا۔ فوج کے مطابق پوڈلاسکی، مازوویکی اور لوبلن کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
پولینڈ کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی گاؤں زوسنوکا میں ایک تباہ شدہ ڈرون برآمد ہوا ہے۔ وزیر دفاع ولادیسلاو کوسینیک کامیز کے مطابق پولینڈ مسلسل نیٹو کمانڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔
وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ "فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی اشیاء کے خلاف ہتھیاروں کا استعمال کیا" اور وہ صدر اور وزیر دفاع کے ساتھ مسلسل مشاورت میں ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی ویب سائٹ پر شائع نوٹس کے مطابق پولینڈ میں چار ہوائی اڈے، بشمول دارالحکومت وارسا کا سب سے بڑا چوپن ایئرپورٹ، منگل اور بدھ کی درمیانی شب بند رکھے گئے۔ تاہم فوجی کمانڈ نے باضابطہ طور پر یہ تصدیق نہیں کی کہ کن ہوائی اڈوں کو بند کیا گیا۔
یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیہا نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی ڈرونز کا پولینڈ میں داخل ہونا صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے "مغرب کا امتحان" ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کمزور ردعمل ماسکو کو مزید جارحانہ اقدامات پر اکسائے گا۔ ان کے مطابق نیٹو کو چاہیے کہ وہ اپنے فضائی دفاعی نظام کو یوکرین کی سرزمین پر ڈرونز اور میزائل روکنے کے لیے استعمال کرے۔
خیال رہے کہ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے تحت کسی بھی رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، تاہم اس شق کو متحرک کرنے کے لیے متاثرہ ریاست کو باضابطہ درخواست دینا لازمی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 405 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C