پوپ فرانسس کی غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل
👁️ 117 بار دیکھا گیا
پوپ فرانسس کی غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل
ویٹیکن سٹی ( ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پوپ فرانسس نے ایسٹر سنڈے کے موقع پر ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں مختصر طور پر اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ جب پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں لائے گئے، تو وہاں موجود ہزاروں عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پوپ نے دھیمی آواز میں کہا، “بھائیو اور بہنو، ایسٹر مبارک ہو!”
کیتھولک چرچ کے پیروکار ہر سال ایسٹر سنڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع ہوتے ہیں، جسے مسیحی کیلنڈر کا اہم ترین تہوار سمجھا جاتا ہے۔ ویٹیکن سٹی کے مطابق، پوپ فرانسس حالیہ دنوں میں ڈبل نمونیا کے علاج کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں، جس کے باعث ایسٹر کی عبادات کی قیادت ایک اعلیٰ درجہ کے کارڈینل کو سونپ دی گئی تھی۔
پوپ کا غزہ میں جنگ بندی کی اپیل
پوپ فرانسس نے اپنے ایسٹر پیغام میں غزہ کی موجودہ صورت حال کو “ڈرامائی اور افسوسناک” قرار دیتے ہوئے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے باقی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پوپ نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی سامیت دشمنی کے رجحان کو “تشویشناک” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے مصائب سے اپنی قربت کا اظہار کیا اور دونوں فریقوں سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ پوپ فرانسس نے کہا، “میں متحارب فریقوں سے اپیل کرتا ہوں: جنگ بندی کا مطالبہ کریں، یرغمالیوں کو رہا کریں اور بھوک سے مرنے والے لوگوں کی مدد کے لیے آئیں جو امن کے مستقبل کے خواہشمند ہیں۔”
امریکی نائب صدر کی پوپ فرانسس سے ملاقات
اس سال ایسٹر کا تہوار خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کیتھولک چرچ نے 2025 کو جوبلی یا مقدس سال قرار دیا ہے۔ ویٹیکن کے مطابق، تقریباﹰ ایک ملین زائرین اس ہفتے کے آخر میں روم میں موجود ہیں، جن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شامل ہیں۔ نائب صدر نے اتوار کے روز پوپ فرانسس سے مختصر ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایسٹر کی نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔ جے ڈی وینس نے 2019 میں کیتھولک عقیدہ قبول کیا تھا اور وہ اس سال اپنے خاندان کے ساتھ روم میں ایسٹر کی تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔
پوپ فرانسس کی صحت
88 سالہ پوپ فرانسس کو ایک ماہ سے زائد روم کے جیمیلی ہسپتال میں گزارنے کے بعد چار ہفتے قبل ہسپتال سے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ حالیہ دنوں میں پوپ کی آواز کمزور ہو گئی ہے، لیکن وہ آکسیجن کی نالی کے بغیر دو مرتبہ عوامی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں۔
پوپ فرانسس، جو دنیا کے 1.4 بلین سے زیادہ کیتھولک عقیدت مندوں کے روحانی رہنما ہیں، سن 2013 میں اپنے انتخاب کے بعد پہلی بار ہولی ویک کی زیادہ تر تقریبات میں شرکت سے محروم ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 440 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3590 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C