چارسدہ: معروف شاعر اور سماجی رہنما میروس جلیا خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک
👁️ 78 بار دیکھا گیا
چارسدہ: معروف شاعر اور سماجی رہنما میروس جلیا خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک
چارسدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں معروف شاعر، ادیب اور سماجی شخصیت میروس جلیا خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ تھانہ خانمائی کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسائیں، جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
میروس جلیا خان خدائی خدمتگار تحریک کے رہنما خان عبدالغفار خان کے معتمد ساتھی امیر نواس خان عرف جلیا خان کے صاحبزادے تھے۔ وہ پشتو ادب، تاریخ اور سیاست پر درجن سے زائد کتابوں کے مصنف تھے اور سماجی خدمات میں بھی سرگرم تھے۔
یہ واقعہ چارسدہ میں ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل عمرزئی بازار میں ٹریفک پولیس کے اہلکار سلمان کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، ضلع میں چار سے چھ دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں اہم شخصیات، سرکاری اہلکاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، تاہم ضلعی سطح پر اب تک کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب، عوامی نیشنل پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے دہشت گردی کے خلاف کسی جامع حکمت عملی کا اعلان نہیں کیا، جبکہ حکومت پر امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے متعلق خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C