چار ماہ بعد: طالبان نے سعودی ثالثی میں 3 پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا
👁️ 255 بار دیکھا گیا
چار ماہ بعد: طالبان نے سعودی ثالثی میں 3 پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کی طالبان حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے دوران گرفتار کیے گئے تین پاکستانی فوجیوں کو سعودی عرب کی ثالثی میں رہا کر دیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات اور طویل عرصے سے جاری سرحدی بندش کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
یہ رہائی طالبان کی 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد بدترین سرحد پار جھڑپوں کے کئی ماہ بعد عمل میں آئی ہے۔ اکتوبر کی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں فریقین نے ایک نازک جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ تاہم طویل مدتی سیاسی مفاہمت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فوجی 12 اکتوبر کو سرحدی لڑائی کے دوران حراست میں لیے گئے تھے اور انہیں کابل میں ایک سعودی وفد کے حوالے کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رہائی طالبان حکومت کی اس پالیسی کے مطابق ہے جس کے تحت وہ تمام ممالک کے ساتھ ’’مثبت تعلقات‘‘ برقرار رکھنا چاہتی ہے، اور یہ اقدام ماہِ رمضان سے قبل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدام ’’برادر ملک سعودی عرب‘‘ کی درخواست پر بھی کیا گیا، جس نے حالیہ عرصے میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان اہم سرحدی گزرگاہیں کشیدگی کے باعث وقتاً فوقتاً بند کی جاتی رہی ہیں، جس سے 2,600 کلومیٹر طویل سرحد پر تجارت اور آمدورفت متاثر ہوتی رہی ہے۔
پاکستان افغانستان کی طالبان حکومت پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتی ہے جو پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں، تاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کی صورت میں عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، ایران کا انتباہ
19/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
حرمین شریفین کا تحفظ ناقابلِ سمجھوتہ، سعودی عرب کی دفاع کے لیے ہر ضروری مدد کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
19/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشاور کے نواحی علاقے متنی میں مشترکہ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک
19/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26386 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15623 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11917 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9271 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7528 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5482 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C