چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
کوئٹہ/ راولپنڈی(ڈیلی اردو)شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے اضلاع چاغی اور پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افسران اور محکمہ کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب ضلع چاغی کے علاقے نوکچا اور ضلع پشین کے زیارت کراس میں کی گئیں۔
چاغی میں دہشت گردوں نے این-40 کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مسافروں کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے اور بھتہ وصولی کے لیے غیر قانونی ناکہ قائم کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔
دوسری کارروائی ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس میں کسٹمز ہاؤس کے قریب کی گئی، جہاں دہشت گردوں نے مربوط حملے کے ذریعے سرکاری عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا تعاقب بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کسٹمز ہاؤس کو نشانہ بنانے کی کوشش کا مقصد کسٹمز اہلکاروں کو سرکاری فرائض کی انجام دہی سے روکنا اور علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھنا تھا۔
کارروائیوں کے دوران 6 اہلکار بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے، جن میں دو افسران اور محکمہ کسٹمز کا ایک اہلکار شامل ہے۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ممکنہ ساتھیوں اور باقی ماندہ عناصر کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ اہم شاہراہوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C