چین تنازعہ: امریکہ اور بھارت ایک ساتھ جنگی جہاز تعینات کر سکتے ہیں
👁️ 36 بار دیکھا گیا
چین تنازعہ: امریکہ اور بھارت ایک ساتھ جنگی جہاز تعینات کر سکتے ہیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) امریکہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور واشنگٹن مل کر ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہو سکتے ہیں، جو اپنے مفاد کے لیے مشترکہ مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ نام لیے بغیر اس کا اشارہ چین کی جانب تھا۔
نئی دہلی میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے امریکہ اور بھارت ان لوگوں کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں، جو اپنے مفاد کے لیے مشترکہ مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا اشارہ چین کی جانب تھا۔
28 جون بدھ کے روز نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں ملک بحرالکاہل اور بحر ہند میں ایک ساتھ مل کر اپنے بحری جہاز “تعینات” کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مشترکہ دفاعی حکمت عملی اپنانے کا عزم
مسٹر گارسیٹی نے کہا کہ امن، خوشحالی اور خود مختار سرحدوں کے تحفظ کے مفادات کی خاطر بھارت اور امریکہ بین الاقوامی معاملات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا، “مجھے امید ہے کہ جلد ہی ہم بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس میں، وسطی ایشیا سے لے کر جنوبی افریقہ تک امریکہ اور بھارت کو ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ ہم ان لوگوں کے خلاف اکٹھے کھڑے ہو سکتے ہیں، جو اپنے فائدے کے لیے مشترکہ بھلائی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، “ہم سمندروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بحرالکاہل اور بحر ہند اور اس سے آگے بھی اپنے بحری جہازوں کو ایک ساتھ تعینات کر سکتے ہیں۔”
ان کے بقول بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ ہفتے کے دورہ واشنگٹن سے بھارت اور امریکہ کی شراکت داری بہت سے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس کا اثر بھی پڑنا شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مودی نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا تھا اور اس دوران دونوں ملکوں نے اپنی شراکت داری بڑھانے کے ساتھ ہی کئی اہم دفاعی معاہدوں کا بھی اعلان کیا تھا۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا امریکہ اور بھارت کے پاس ایک مثال قائم کرنے اور انڈو پیسیفک خطے اور اس سے باہر بھی ایک زیادہ پرامن دنیا بنانے کی طاقت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا، “بدقسمتی سے جیسا کہ ہم نے گزشتہ تین برسوں کے دوران دیکھا ہے، کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں، جہاں بعض ممالک خود مختار سرحدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، تشدد اور تباہی کے ذریعے اپنے دعوؤں کو آگے بڑھاتے ہیں۔”
انہوں نے چین اور روس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “یہ وہ دنیا نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ یہ وہ دنیا بھی نہیں ہے، جس کی ہمیں ضرورت ہے۔” امریکی سفیر نے کہا کہ بھارت اور امریکہ ایک ساتھ مل کر جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی ذہنیت کے خلاف مضبوط اقدام کر سکتے ہیں۔
انسانی حقوق پر بات چیت
بھارت میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اس پر بھارت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا، ’’جیسا کہ ہم نے ہمیشہ کیا ہے، اور جیسا کہ ہم دنیا کے دیگر تمام ممالک میں بھی کرتے ہیں۔‘‘
گزشتہ ہفتے جب بھارتی وزیر اعظم مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر تھے، تو اس وقت کئی حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھائے گئے تھے کہ مودی کے دورہ حکومت میں بھارت کی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے، ایک معاندانہ ماحول پیدا ہوا ہے۔
اس پس منظر میں سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران سابق امریکی صدر اوباما نے کہا تھا، ”اگر میں وزیر اعظم مودی، جنہیں میں اچھی طرح جانتا ہوں، کہ ساتھ بات چیت کرتا تو میری دلیل کا ایک حصہ یہ بھی ہوتا کہ اگر آپ بھارت میں نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں، اور قوی امکان اس بات کا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے شروع ہو جائیں گے۔”
ایک حلقے کا کہنا ہے کہ چین کی وجہ سے بھارت سے قربت کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے ان حلقوں کی تنقید کوبھی نظر انداز کر دیا، جو یہ کہتے ہیں کہ امریکہ نے مودی کی دائیں بازو کی حکومت کے ماتحت بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C