ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملہ آور سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
👁️ 33 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملہ آور سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی دستاویز کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے گاڑی اور اسے کے انجن نمبر کا پتہ چلا لیا گیا۔
انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیک کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیے گئے، جس سے گاڑی جس کے نام رجسٹرڈ ہے اس کا جلد پتہ چل جائے گا۔
دستاویز کے مطابق حملے میں مرنے والا دہشت گرد صفت اللّٰہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈ سے افغانستان گیا تھا۔
صفت اللّٰہ کی موبائل لوکیشن 7 مارچ کو بنارس آباد پشاور کی جبکہ 8 مارچ کو قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود تھی۔ دہشت گرد صفت اللّٰہ کی موبائل لوکیشن 25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میران شاہ تھی۔
دستاویز کے مطابق دہشت گرد صفت اللّٰہ کے نام 3 مختلف موبائل کمپنیوں کی سمیں رجسٹرڈ تھیں۔
صفت اللّٰہ کا شناختی کارڈ، ڈومیسائل و دیگر دستاویزات بھی موصول ہو گئی ہیں۔
دہشت گرد صفت اللّٰہ کا تعلق امارتِ اسلامی افغانستان سے ہے۔ خودکش حملہ آور صفت اللّٰہ کے والد نے بیٹے کے امارتِ اسلامی سے تعلق کی تصدیق کر دی۔
دستاویز کے مطابق دہشت گرد حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت کل 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
5 دہشت گرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گنڈا پور گروپ سے بھی حملے میں ملوث تھے۔ خودکش حملہ آور حسن افغانی عرف شاکر نے حملے سے قبل ویڈیو جاری کی تھی۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے امریکی ساخت کا اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C