ڈیرہ اسماعیل خان میں بھتہ نہ دینے پر شیعہ زمینداروں کی فصل نذر آتش
👁️ 122 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھتہ نہ دینے پر شیعہ زمینداروں کی فصل نذر آتش
ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے اہل تشیع زمینداروں کی کماد کی فصل کو رات کی تاریکی میں نذر آتش کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھتہ نہ دینے پر دہشت گردوں نے اہل تشیع زمینداروں کی کماد کی فصل کو رات کی تاریکی میں نذر آتش کر رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں کوٹلہ قائم شاہ اور چاہ روشن والا میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔ 1/2#Shia #DIKhan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 29, 2023
تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں کوٹلہ قائم شاہ اور چاہ روشن والا میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں مختیار شاہ، جنرل کونسلر سید سجاد شاہ، سید جلال شاہ، سید نزاکت شاہ کی فصلات کو اگ لگائی جا چکی ہے۔
نامعلوم افراد کی جانب سے اہل تشیع زمینداروں کی فصلات کو اگ لگانے کے واقعات کی باقاعدہ ایف آئی آر تھانہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان درج ہو چکی ہے۔
ایک مومن زمیندار سے ڈیلی اردو کے بیورو چیف سید توقیر حیسن زیدی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تو اس مومن زمیندار کا کہنا تھا کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں فصل کو آگ لگانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کسی اہل تشیع زمیندار کو بھتے کی کسی قسم کی کوئی فون کالز نہیں آئی البتہ نامعلوم افراد کی جانب سے اہل تشیع زمینداروں کی فصلات کو اگ لگانے کی خبر حقیقت ہے۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ابھایا والا پل کے قریب نامعلوم افراد نے ایک اہل تشیع زمیندار سید نزاکت حسین شاہ کی 5 ایکڑ اراضی پر گنے کی تیار فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے گنے کی تیار فصل مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے سید نزاکت حسین شاہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات ایک سینیئر سیکورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈیلی اردو کو بتایا کہ شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے زمینداروں کی فصلوں کو آگ لگنے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اقبال عرف بالی کھیارہ گروپ، لشکر خراسان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں مختیار شاہ، جنرل کونسلر سید سجاد شاہ، سید جلال شاہ، سید نزاکت شاہ کی فصلات کو اگ لگ چکی ہے۔ فصل کو آگ لگنے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اقبال عرف بالی کھیارہ گروپ، لشکر خراسان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ملوث ہیں۔ #Shia #DIKhan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 29, 2023
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C