ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، پاکستان کا کابل سے تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 39 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، پاکستان کا کابل سے تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) گزشتہ روز پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 23 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد نے طالبان حکام سے احتجاج کرتے ہوئے ذمےداران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ایک مذہبی عسکریت پسند گروہ نے قبول کر لی ہے۔ پاکستان میں حالیہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی تجزیہ کاروں کی طرف سے اگلے سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس حملے کے بعد کابل کے ایلچی کو طلب کیا اور افغان حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ “اس معاملے کی جامع تحقیقات کریں اور اس کے پیچھے کارفرماں عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ‘‘
طالبان حکام کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس مطالبے کے جواب میں خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا، “اگر اسلام آباد ہمیں اس حملے کی تفصیلات مہیا کر دے تو ہم اس بابت تحقیقات کرنے کو تیار ہیں۔‘‘
امریکہ نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور تحقیقات سے متعلق پاکستان کی مانگ کی حمایت کرتا ہے۔
اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں، برسوں کی کم ترین سطح پراس وقت پہنچ گئے تھے جب اسلام آباد نے اس سال پاکستان میں 24 میں سے 14 حملوں کا زمہ دارافغان شہریوں کو ٹھہراتے ہوے قانونی دستاویزات نہ ہونے والے افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا الٹیمیٹم دیا گیا تھا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ عسکریت پسند افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان میں ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہوتے ہیں تاہم کابل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ان کا داخلی مسئلہ ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C