ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 9 شدت پسند ہلاک
👁️ 68 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 9 شدت پسند ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شیڈو گورنر کمانڈر ثاقب گنڈا پور سمیت 9 شدت پسند مارے گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق کلاچی کے علاقے ہتھلہ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران طالبان کے شیڈو گورنر ثاقب گنڈا پور سمیت 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی کمانڈر سمیت 9 شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کسی اہلکار کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ولی ثاقب گنڈا پور اور انکے 9 ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ ’وہ جلد ہی ثاقب گنڈا پور کی ہلاکت کا انتقام لیں گے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 25 جنوری کو بھی سیکیورٹی فورسز کی ایک آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ضلع خیبر کیلئے نامزد شیڈو گورنر کمانڈر عزیر الرحمٰن عرف قاری، اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C