ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی کانوائے پر فائرنگ اور خودکش حملہ، 4 اہلکار ہلاک، 27 زخمی
👁️ 33 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی کانوائے پر فائرنگ اور خودکش حملہ، 4 اہلکار ہلاک، 27 زخمی
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب رواں دواں تھا کہ ہتھالہ کے مقام پر مسلح شخص نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کے قافلے پر حملے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک صوبیدار اور ایک ڈرائیور شامل ہے جب کہ 27 زخمی ہیں۔ تاہم اسپتال ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
واقعے کے بعد ٹانک سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نعمان اللہ مروت کی نگرانی میں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کسی فرد یا گروہ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز پر تواتر سے حملے ہو رہے ہیں۔ ہفتے کو ہی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں دو افسران اور پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
دہشت گردوں کی اس کارروائی کے بعد پاکستان نے سرحد پار افغانستان میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی تھی۔ پاکستان کا دعویٰ تھا کہ اس کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ٹی ٹی پی کے ہمراہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور پاکستانیوں کی اموات میں ملوث ہیں۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستان کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11857 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7453 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5251 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C