ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 عسکریت پسند ہلاک، اہلکار زخمی
👁️ 290 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 عسکریت پسند ہلاک، اہلکار زخمی
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صاحبزادہ سجاد احمد نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ کھتی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم پولیس کی دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث دو خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
ڈی پی او کے مطابق حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔
حکام کے مطابق اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبدالرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، جو پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہِ راست ملوث تھے۔
ڈیلی اردو کو سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C