ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ایک شدت پسند ہلاک
👁️ 318 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ایک شدت پسند ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی (سینٹرل ٹاسک فورس ڈیپارٹمنٹ) کی مشترکہ کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گنڈاپور گروپ کا ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی ریجن، ضلعی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ جائے وقوع پر پہنچ کر شدت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا گیا، تاہم شدت پسندوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔
سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران ہلاک شدت پسند کی لاش برآمد ہوئی، جس کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے بتایا گیا ہے۔ یہ گروپ کھُتی پولیس چیک پوسٹ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک شدت پسند سے ایس ایم جی اور متعدد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔
علاقے میں مزید شدت پسندوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشنز اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C