ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین پر دستی بم حملے میں زخمی ایس ایچ او شہید ہو گیا
👁️ 57 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین پر دستی بم حملے میں زخمی ایس ایچ او شہید ہو گیا
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او عنایت اللہ دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملے کے زخمی ایس ایچ او جاں بر نہ ہو سکے، مقامی ہسپتال میں زیر علاج عنایت اللہ آج شہید ہو گئے۔
چند روز قبل دہشت گردوں نے تھانہ گومل کی پولیس وین کو نشانہ بنایا تھا، معمول کی گشت کے دوران حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا، جس میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت ہیڈ کانسٹیبل شفیق، کانسٹیبل کوثر خان اور کانسٹیبل سعید الرحمن اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے تھے۔
ایس ایچ او کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا تھا، پولیس وین پر حملہ کرنے والا دہشت گرد جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا، پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا جسے ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی ایس کو طلب کیا گیا تھا۔
ٹانک کے علاقے میں اس واقعے کے بعد پورے علاقے کو محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C