24/February/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: پیپلز پارٹی کے ڈویژن صدر سرکاری گن مین سمیت اغوا

👁️ 98 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: پیپلز پارٹی کے ڈویژن صدر سرکاری گن مین سمیت اغوا

ڈیرہ اسماعیل خان: پیپلز پارٹی کے ڈویژن صدر سرکاری گن مین سمیت اغوا

ڈی آئی خان (ع ع) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے پیپلز پارٹی کے ڈویژن صدر کو سرکاری گن مین اور پرائیویٹ ملازم سمیت اغوا کرلیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ کی تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژن صدر قیضار خان میانخیل کو درابن روڈ سگو پل کے قریب مسلح افراد نے سرکاری گن مین اور ایک پرائیویٹ ملازم سمیت اغوا کرلیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی احسان اللہ میاں خیل نے پولیس کو بتایا کہ قیضار خان سفید گاڑی میں سرکاری گن مین اور پرائیویٹ ملازم کے ساتھ تھے۔

احسان اللہ کے بیان کے مطابق قیضار خان بھتیجے کے جنازہ میں شرکت کیلئے گرہ عیسی خان گئے ہوئے تھے واپسی پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

قیضار خان ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کے مارچ میں ہونے والے الیکشن میں صدراتی امیدوار بھی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C