ڈیرہ غازیخان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 313 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازیخان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 11 فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرحدی گاؤں جوتر کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی جاری ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس چوکیوں اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C