ڈیرہ غازی خان: سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان: سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر دہشت گردوں کے ایک اور حملے کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرحد پر واقع اس چوکی پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، اسنائپر رائفلز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ تاہم پولیس، ایلیٹ فورس اور اسپیشل آپریشن یونٹ (ایس او یو) کی جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ دیگر متعدد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں علاقے میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے اپنے جوتے اور دیگر سامان چھوڑ گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں تمام جوان محفوظ رہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی مرتبہ چوکی لکھانی پر حملے کی کوشش کی، تاہم ہر بار سیکیورٹی فورسز نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C