ڈیرہ غازی خان میں عسکریت پسندوں نے 9 افراد اغوا کیے، تاوان کے بعد رہائی
👁️ 281 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان میں عسکریت پسندوں نے 9 افراد اغوا کیے، تاوان کے بعد رہائی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کے جادیوالی علاقے سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح عسکریت پسندوں نے گزشتہ روز 9 افراد کو اغوا کر لیا، تاہم اگلے روز مقامی قبائلی عمائدین کی نگرانی اور مداخلت کے بعد تمام افراد کو تاوان دینے کے بعد آزاد کر دیا گیا۔
معتبر ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں چار افراد بستی مڑھا کے رہائشی تھے، جن سے ایک لاکھ روپے وصول کیے گئے اور ان کے دو موٹر سائیکل قبضے میں لیے گئے۔ باقی پانچ افراد دیگر پختون تھے، جن سے 5 لاکھ روپے وصول کیے گئے اور ایک موٹر سائیکل قبضے میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ، اغوا کاروں نے لکڑی کاٹنے کا سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔
رہائی کے عمل کے بارے میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اغوا شدگان کی رہائی تب ممکن ہوئی جب ان کے اہلخانہ نے اغوا کاروں کو مقررہ تاوان فراہم کیا۔
تونسہ میں واقع جادیوالی علاقہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی سرحد کے قریب ہے، جو سیکورٹی کے اعتبار سے حساس قرار دیا جاتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، قبائلی عمائدین کی بروقت مداخلت اور نگرانی نے اغوا شدگان کی جان بخشی میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جوتر علاقے میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ) اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ اس جوابی کارروائی میں ٹی ٹی پی کا ایک اہم عسکریت پسند زاہد تقبلہ اللہ مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3632 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2620 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C