کابل: افغان طالبان کے آپریشن میں داعش خراسان کا انٹیلی جنس سربراہ اور بھارتی شاخ کا سربراہ مارا گیا
👁️ 24 بار دیکھا گیا
کابل: افغان طالبان کے آپریشن میں داعش خراسان کا انٹیلی جنس سربراہ اور بھارتی شاخ کا سربراہ مارا گیا
کابل (ڈیلی اردو) عالمی شدت پسند تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اور داعش انڈیا کے سربراہ اعجاز امین اہنگر کو کابل میں ہلاک کر دیا گیا۔
اعجاز اہنگر کی ہلاکت کی خبریں گزشتہ ایک ہفتے سے زیر گردش تھیں اب افغان حکومت نے باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق کردی ہے۔
The Khorasan branch of ISIS confirmed the death of Ejaz Amin Ahangar known as Abu Osman Al-Kashmiri, a senior member of this group in southern Afghanistan.https://t.co/GQwUa75PhQ pic.twitter.com/HBfxLqLqXL
— Afghanistan Times (@AfghanistanTime) February 22, 2023
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ افغانستان میں مختلف شدت پسند کارروائیوں میں ملوث شدت پسند تنظم داعش کی افغانستان شاخ کے انٹیلیجنس چیف کو کابل میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔
Intelligence and Military Chief of Khawarij corruptors killed.https://t.co/JPt6vN8MnJ pic.twitter.com/uUozFJy3CL
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) February 27, 2023
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق قاری فاتح کو کابل کی شاہراہ ذاکرین کی ایک گلی میں طالبان اسپیشل فورسزکے آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا، وہ سفارتی مشن ، مساجد اور دیگرتنصیبات پرحملوں میں ملوث تھا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ 22 فروری کو آپریشن کے دوران داعش برصغیر کے ہلاک کیے جانے والے اہم کمانڈروں میں تنظیم کے برصغیر چیپٹر کا سربراہ اعجاز اہنگر بھی شامل ہے۔
یہ دولت اسلامیہ کے خلاف افغان طالبان کی اہم ترین کارروائی ہے۔
تقریباً 25 سال سے بھارت کو مطلوب اعجاز اہنگر عرف ابو عثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگر نے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔
طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگر افغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پر طالبان کنٹرول کے بعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔
بھارتی وزرات داخلہ کی جانب سے جنوری 2023 میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اعجاز اہنگر القاعدہ سمیت دیگر شدت پسند تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھا، جسے دولت اسلامیہ کی جانب سے بھارت کیلئے آن لائن بھرتی سیل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ شدت پسندی کو فروغ دینے پر اعجاز اہنگر نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ دولت اسلامہ خراسان چیپٹرمیں افغانستان سمیت پاکستان و بھارت شامل ہیں اور تنظیم کی جانب سے خطے کو خراسان کا نام دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3670 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C