کالعدم تحریک طالبان سے قطعی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، پاکستان
👁️ 38 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان سے قطعی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کسی طرح کے مذاکرات کی سختی سے تردید کی ہے۔ حالیہ عرصے میں ملک میں ہونے والے متعدد بڑے دہشت گردانہ حملوں کے لیے اسلام آباد نے اسی عسکریت پسند تنظیم کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ نے کالعدم عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کی خبروں کی “سختی” سے تردید کی ہے۔ میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ پاکستان کابل میں افغان طالبان حکومت کی ثالثی میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “اس عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی جو پاکستان میں حالیہ ہونے والے بڑے حملوں کی ذمہ دارہے۔”
زہرہ بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی خبروں یا قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا، “بالکل کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔”
انہوں نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں اور بالخصوص گزشتہ منگل کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے حملے، جس میں 23 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، میں ٹی ٹی پی کا ہاتھ ہے، جنہوں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے اور وہاں سے یہ حملے کررہے ہیں۔
کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
افغانستان ٹھوس اقدامات کرے، پاکستان
خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی سے مبینہ طورپر وابستہ تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) نے قبول کی تھی۔ ٹی جے پی نے ایک بیا ن میں کہا تھا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے پاکستانی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے یہ حملہ کیا۔
اس واقعے کے بعد پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے سخت احتجاج درج کروایا تھا۔
پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا،” افغانستان ایسے گھناونے حملے کے قصورواروں اور افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کی قیادت کے خلاف سخت کارروائی کرے اور انہیں پاکستان کے حوالے کرے۔”
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو افغان عبوری حکومت کے اس بیان کا علم ہے کہ وہ 12دسمبر کو ہونے والے حملوں کی تفتیش کرائے گی۔ زہرہ بلوچ نے مزید کہا،” ہمیں یہ امید بھی ہے کہ افغانستان ٹھوس اقدامات کرے گا اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کرنے سے روکے گا۔”
خیال رہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے پاکستان میں منگل کو ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی مسئلے کی تحقیقات کریں گے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا، “اگر وہ (پاکستان) تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، اگر وہ ہمارے ساتھ تفصیلات شیئر کرتے ہیں، تو ہم تحقیقات کریں گے۔”
یاد رہے کہ ٹی ٹی پی نے نومبر 2022 میں اسلام آباد حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم کردیا تھا جس کے بعد سے پاکستان کے شمالی مغربی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں کافی تیزی آگئی ہے۔
ٹی ٹی پی کے خلاف امریکہ سے امداد طلب
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی حکام سے ٹی ٹی پی اور افغانستان سے سرگرم دیگر عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں مدد طلب کی ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے جلد بازی میں انخلا اور طالبان کی طرف سے حکومت پر کنٹرول کے دوران افغان فورسز کی پسپائی کے دوران جو اسلحہ چھوڑ دیا گیا وہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے جو کہ ایک اور بڑا چیلنج ہے۔
جنرل عاصم منیر ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے امریکی سکیورٹی اور دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ ٹی ٹی پی اور داعش (خراسان) جیسے عسکریت پسند گروپ صرف پاکستان کے لیے ہی نہیں بلکہ امریکہ اورعالمی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے جب نامہ نگاروں سے سوال کیا کہ امریکہ پاکستان کی کس طرح مدد کرسکتا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی استعداد میں اضافے اور انصاف کی فراہمی کے لیے کئی پروگرامات پر مالی معاونت کی ہے۔
واشنگٹن روانہ ہونے سے قبل جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں افغانستان کے لیے خصوصی امریکی نمائندے تھامس ویسٹ سے ملاقات کی تھی۔ بعد میں ویسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا،”امریکہ اس خطے میں دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C