کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس: تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی سہولت کار سمیت 4 ملزمان بری
👁️ 86 بار دیکھا گیا
کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس: تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی سہولت کار سمیت 4 ملزمان بری
کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 6 سال بعد کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔
جاری کردہ فیصلے کے مطابق استغاثہ ملزمان پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سرمد صدیقی سمیت 4 ملزمان کو بری کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایئر پورٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ جس کے مطابق استغاثہ ملزمان پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
عدالت نے مقدمہ میں نامزد اے پی ایم ایل سندھ کے کنوینئر سرمد صدیقی سمیت 4 ملزمان کو بری کردیا۔
بری ہونے والے دیگر ملزمان میں ندیم عرف برگر، آصف ظہیر اور عبدالراشد شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔
عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ملا فضل اللہ، ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 8 مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس کے مطابق 8 جون 2014 کو ایئر پورٹ پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سیکیورٹی اہلکار اور ائیر پورٹ ملازمین سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقابلے میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
واقعے کے بعد سرمد صدیقی و دیگر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان پر دہشت گردوں کو لاجسٹک، اسلحہ اور فنڈ فراہم کرنے اور ان کی معاونت و سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C