کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں بابا لاڈلہ گروپ کا اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا، دہشتگرد نصیر عرف دیش کا تعلق گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد کو لیاری لی مارکیٹ میں کارروائی کر کے اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔
دہشت گرد کراچی آپریشن کے بعد بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا جبکہ 2017 میں بلوچ لبریشن آرمی (بی آر اے) میں شامل ہو کر استاد شواز بلوچ سے تخریب کاری کی تربیت بھی حاصل کی۔
گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ 2012 میں غفارذکری گروپ کے کارندے شہزاد کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا جبکہ 2014 میں عدنان عرف عدو، طارق ایرانی اور نامعلوم شخص کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
گرفتار دہشت گرد نے 2013 میں عزیر بلوچ کے کارندے اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 756 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 403 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4721 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C