کراچی: سی ٹی ڈی کا سپاہ محمد کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
👁️ 56 بار دیکھا گیا
کراچی: سی ٹی ڈی کا سپاہ محمد کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد (ش ح ط) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات پر سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے سائٹ ایریا پر کارروائی کی گئی اور 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد علی رضا نقوی اور آغا حسن کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کے دیگر 2 ساتھی کرار حسین اور اوسط علی رضوی فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والا اوسط علی رضوی کالعدم تنظیم کی جانب سے پاکستان کا ایک منظم سلیپر سیل چلا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ٹارگٹ کی ریکی کروا کر ٹارگٹ کلنگ کرواتا تھا۔ ملزم نے سال 2011 میں ڈاکٹر محمود کو شمسی ہسپتال کے باہر ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ سال 2012 میں شاہد آٹوز کے مالک شاہد کو طیارے والی چورنگی پر ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ سال 2013 میں عیسیٰ بلوچ کو کلفٹن میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔
جاری بیان کے مطابق سال 2014 میں 2 بھائیوں محمد تنویر اور محمد توصیف کو ملیر کھوکرا پار بیکری میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ فرار دہشت گرد علی اوسط کارروائی کیلئے 25000 روپے ماہانہ دیتا تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو نائن ایم ایم پستول اور 6 عدد گولیاں برآمد ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C