کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار
کراچی (بیورو رپورٹ) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیے ہے۔ دہشت گردوٕں کی شناخت نعمت اللہ عرف بابا اور پیر اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گرد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور افغانستان سے تربیت حاصل کر کے آئے تھے، گرفتار ملزم نعمت اللہ کے والد اور دو بھائی بھی ٹی ٹی پی سے وابستہ تھے۔
حکام کے مطابق ملزم کے دو بھائیوں میں سے برکت اللہ گرفتار ہو چکا ہے اور دوسرا بھائی امان اللہ 2014 میں پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا جبکہ گرفتار دہشت گرد نے مہتاب نامی شخص کو مخبری کے شبے میں قتل کیا جس کو مارنے کے احکامات حکیم اللہ محسود نے دیے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26308 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15552 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11839 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9147 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7429 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5196 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C