کراچی سے کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلر گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلر اور دہشتگرد گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر مقصود پٹھان 2005 میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ہوا، ملزم کو دوسری دفعہ 2014 میں دہشت گردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار کیا۔
ملزم نے 2017 میں شاہد عرف لاڈو سمیت دو افراد کے ساتھ مل کر ایک بلڈر کو مارنے کا منصوبہ بنایا جو ناکام ہوگیا۔ اس دوران شاہد عرف لاڈو پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ ملزم مقصود پٹھان گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مقصود پٹھان تھانہ بی سیکشن حیدرآباد کے مقدمہ میں کورٹ سے اشتہاری مفرور مجرم ہے۔
ملزم سے دوران گرفتاری ایک پستول 30 بور مع تین راونڈز کا لوڈڈ میگزین برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C