کراچی میں دھماکا، بچے سمیت 3 افراد ہلاک، 3 زخمی: ’دستی بم دہشت گرد کے ہاتھ میں پھٹا‘
👁️ 36 بار دیکھا گیا
کراچی میں دھماکا، بچے سمیت 3 افراد ہلاک، 3 زخمی: ’دستی بم دہشت گرد کے ہاتھ میں پھٹا‘
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے حاجی لیموں خان گوٹھ میں دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 20 سالہ فاروق، 9 سالہ ریحان اور 30 سالہ نسرین شامل ہیں۔
میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گرنیڈ لے کر باہر نکل رہا تھا جو مبینہ طور پر اس کے ہاتھ میں پھٹا۔
تاحال کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثنا ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ ’دہشت گرد دستی بم لے کر جا رہا تھا۔ دستی بم دہشت گرد کے ہاتھ میں پھٹ گیا (اور) دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگیا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دہشت گرد کا ٹارگٹ کیا تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔‘
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے فاروق کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے، جس سے واقعہ سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے، فاروق کے گھر کی سرچنگ بھی کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔
کراچی کے دستی بم دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص ’سب انسپیکٹر کا بیٹا‘
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں دستی بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص پولیس سب انسپیکٹر رحمان میرانی کے بیٹے تھے۔ جبکہ گلشن اقبال میں ہونے والے اس دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد اب تین بتائی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن تھانے کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
ادھر ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ دستی بم کہاں سے لایا گیا اور کدھر لے کر جایا جا رہا تھا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں سب انسپیکٹر کا بیٹا ہلاک ہوا جس کا کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید معلومات جمع کی جا رہی ہے۔
عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی ہلاک ہوا جو دکان میں موجود تھا۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے گلشن اقبال کے قریب دھماکے کی مذمت
نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی جانب سے گلشن اقبال کے قریب لیموں گوٹھ میں دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
انھوں نے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے اور آئی جی و دیگر متعلقہ اداروں کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C