کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے سولجر بازار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر شمشاد خان کو گرفتار کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایم کیو ایم گلبہار ناظم آباد کا سابقہ سیکٹر انچارج ہے، گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 10سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم 1992 میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی بھارت فرار ہوگیا تھا اور مفروری کے دوران ایم کیو ایم قیادت نے ”را” سے رابطہ کرایا، بمبئی میں ”را” افسران نے شمشاد خان کو عسکری تربیت دی۔
انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ بھارتی ایجنسی ”را” نے ملزم کو کراچی میں دہشتگردی کیلئے تیار کیا، ملزم کو کراچی پہنچ کر پولیس، خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور مخالفین کو قتل کا ٹاسک دیا گیا اور کراچی میں افراتفری پھیلانے کی ہدایت دی۔
چوہدری صفدر نے بتایا کہ شمشاد خان نے کراچی واپس آ کر ٹارگٹ کلنگ کی، 1994 میں حقیقی کارکنان آصف کیپسن اور فہیم فہمی کو قتل کیا، 1995 میں حقیقی کارکنان انصار، کامران، رفیق پپو کو ٹارگٹ کیا اور 2013 میں ایم کیو ایم کارکن حامد کو قتل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے 2014 میں ایم کیو ایم کارکنان تراش اور حیدر حسین اور ایم کیو ایم یونائیٹڈ 4 ناظم آباد فراز کو قتل کرایا اور سرفراز باڈی بلڈر کو ٹارگٹ کیا، ملزم سزا یافتہ اور دو مرتبہ جیل بھی جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 753 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3515 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C