06/February/2024

کراچی میں پولیس و حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں پولیس و حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار

کراچی میں پولیس و حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے ملیر میمن گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ’سندھو دیش ریولوشنری آرمی‘ (ایس آر اے) کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دونوں دہشت گرد کراچی میں ایک فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق دبئی سے صوفی چانڈیو کی ہدایات پر الیکشن آفس یا پولنگ اسٹیشن پر بم نصب کرنا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سخاوت اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سخاوت میمن گوٹھ میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C