کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ اسٹریٹ کرائم نہیں، دہشت گردی کی بڑی واردات نکلی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ اسٹریٹ کرائم نہیں، دہشت گردی کی بڑی واردات نکلی
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں گزشتہ روز ہونے والی پولیس موبائل پر فائرنگ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ منظم دہشت گردی کی بڑی واردات نکلی، چلتی پولیس موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ جس میں پولیس اہلکاروں کو گاڑی بھگا کر لے جاتے جب کہ دہشت گردوں کو پولیس کی گاڑی کے پیچھے بھاگ بھاگ کر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1498596210063466500?t=_RKbUCprVjjUbJeNleKLqw&s=19
واقعہ کے بعد پولیس نے اسے اسٹریٹ کرائم کی عام واردات قرار دیا تھا، فوٹیج میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان کو پولیس موبائل کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ملزمان سڑک پر کھلے عام پولیس موبائل کا راستہ روک کر فائرنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کا موقع ہی نہ ملا اور انہوں نے راہ فرار اختیار کی جبکہ پانچ حملہ آوروں میں سے تین نے ہیلمٹ لگا رکھے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق فوٹیج میں سیاہ کوٹ پینٹ اور ٹائی پہنے بیگ پکڑے ملزم کو بھی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس موبائل پر حملہ صبح 11 بج کر 2 منٹ پر کیا گیا، فوٹیج کے مطابق پولیس موبائل نے جیسے ہی موڑ کاٹا وہاں موجود ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر فائرنگ کی۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس کے تعاقب میں بھاگتے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم کے ساتھیوں نے بھی موٹر سائیکلوں سے اتر کر پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد پانچوں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا، زخمی اہلکار کو 3 گولیاں لگیں، ڈاکٹروں نے اہلکار کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا تاہم زخمی پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فائرنگ کے واقعے پر سی ٹی ڈی حکام نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر تحقیقات سی ٹی ڈی کو منتقل کی جاسکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26312 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15556 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11843 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9153 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7437 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5205 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C