کررونا وائرس: سعودی فرمانروا نے مکہ اور مدنیہ منورہ داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی
👁️ 111 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس: سعودی فرمانروا نے مکہ اور مدنیہ منورہ داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی
ریاض (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے جانے پر مکمل پابندی لگادی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مملکت میں جاری کرفیو میں مزید سختی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔
شاہی فرمان کے تحت مملکت کے تمام 13 ریجنوں (صوبوں) کے رہائشی ایک ریجن سے دوسرے ریجن میں نہیں جاسکیں گے جب کہ تین سعودی شہروں دارلحکومت ریاض اور حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ان تین شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں آسکیں گے اور نا ہی ریجن کے رہائشی ان شہروں میں جاسکیں گے۔
اس کے علاوہ ان تین شہروں میں کرفیو کا وقت بھی بڑھا کر دوپہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کردیا گیا ہے، اس سے قبل یہ وقت شام 7 بجے سے شروع ہوتا تھا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ باقی ریجن کے گورنر اور حکام چاہیں تو اپنی صوابدید پر کرفیو کا وقت بڑھا سکتے ہیں۔
نئے حکم نامے کا اطلاق جمعرات کو 3 بجے سے شروع ہو کر سابقہ فرمان میں مقرر کیے گئے وقت تک جاری رہے گا۔
خیال رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 ہوچکی ہے جن میں سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے پیر 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔
سرکاری ملازمین اور اہم شعبوں سے وابستہ افراد کو کرفیو سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جب کہ بیکریز، سپر مارکیٹس، گوشت، سبزی اور لیبارٹریز بھی کھلی رہیں گی۔
اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز، کلینکس، اسپتال اور دوا ساز کمپنیاں بھی کرفیو سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف اسپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا جب کہ بعد میں مطاف کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو انہیں کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کے گرد حفاظتی ڈھانچہ لگایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C