کرم: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 طالبان عسکریت پسند ہلاک، گاڑی تباہ
👁️ 252 بار دیکھا گیا
کرم: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 طالبان عسکریت پسند ہلاک، گاڑی تباہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سینٹرل کرم میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی رات تقریباً 9 بجے اس وقت کی گئی جب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر توڑہ پل کے علاقے میں ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ گاڑی میں سوار ٹی ٹی پی سے وابستہ عسکریت پسندوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔
آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی گاڑی کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے کاظم گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں میں سینیٹائزیشن اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش مکمل کی جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4893 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2617 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C