کرم میں تیسرے روز بھی حالات کشیدہ، افغان فورسز کے حملوں میں 3 چیک پوسٹس اور 5 گھروں کو نقصان، 9 زخمی
👁️ 46 بار دیکھا گیا
کرم میں تیسرے روز بھی حالات کشیدہ، افغان فورسز کے حملوں میں 3 چیک پوسٹس اور 5 گھروں کو نقصان، 9 زخمی
پاراچنار (ڈیلی اردو) پاکستان کی جانب سے سرحد پار افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حافظ گل بہادر گروپ کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی حکومت نے پاکستان کے کابل میں ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب کر کے اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
طالبان کے مطابق پاکستان کے جنگی طیاروں کی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔
پیر کی صبح پاکستان کے قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے بوڑکی پر افغانستان کے صوبہ پکتیا سے مارٹر گولوں سے حملہ ہوا تھا جس کے بعد پاک افغان سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز کے مابین دن بھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دونوں جانب جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے جبکہ خرلاچی ٹرمینل پر افغانستان کیساتھ آمدورفت اور تجارت دوسرے روز بھی نہ ہوسکی اور کشیدگی کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔
پاکستان پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کے عمائدین کی کوششوں سے عارضی طور پر فائرنگ بند ہوگئی ہے اور مستقل فائر بندی کیلئے گزشتہ روز دونوں جانب عمائدین کا دوبارہ جرگہ منعقد ہونا تھا مگر قبائلی راہنما جلال بندش اور ملک سید اصغر نے میڈیا کو بتایا کہ اس مسئلے کو سفارتی سطح پر حل کیا جائے گا اس وجہ سے جرگہ ملتوی کردیا گیا۔
دوسری جانب کرم میں خرلاچی بارڈر کراسنگ پر دوسرے روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔
قبائلی ضلع کرم سینیئر پولیس افسر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی چیک پوسٹس اور عام شہریوں کے 5 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، علاوہ ازیں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔
جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ بارڈر کراسنگ کے ارد گرد پہاڑی علاقوں میں جھڑپوں کی وجہ سے سرحد پر اِس نسبتاً پرسکون صورتحال میں خلل پیدا ہوا، فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ادھر افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ حالات پرسکون ہیں، لڑائی رک چکی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح افغان طالبان نے کہا تھا کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے افغانستان کی حدود میں پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں بمباری کی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11857 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7453 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5251 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C