کرک: پاکستانی طالبان کی فائرنگ، ایس ایچ او عمر نواز سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 444 بار دیکھا گیا
کرک: پاکستانی طالبان کی فائرنگ، ایس ایچ او عمر نواز سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ بانڈہ کے ایس ایچ او عمر نواز سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ کے علاقے احمدی بانڈہ میں پیش آیا، جہاں ایس ایچ او عمر نواز اپنی گاڑی میں گشت پر تھے۔ احمدی بانڈہ پیٹرول پمپ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور ان کے 2 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ مسلح موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او شہباز الٰہی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3821 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3751 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C