کشمیر میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایک بھارتی پولیس افسر ہلاک، چار زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
کشمیر میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایک بھارتی پولیس افسر ہلاک، چار زخمی
سری نگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کے ایک گرنیڈ حملے میں ایک پولیس افسر زبیر احمف ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے جمعے کی دوپہر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ پارٹی کو ضلع بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے قریب نشانہ بنایا۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد نے گرینیڈ حملہ کیا جس میں ایک نیم فوجی اہلکار اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
Emotional Scenes from the house of SPO Zubair Ahmad who was killed in a millitant attack today in North Kashmir's Bandipora District.#Kashmir #Bandipora pic.twitter.com/ejfWCvkJv1
— Sajid Raina (@SajidRaina1) February 11, 2022
پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زُبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد وسیع علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ’تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور اس حملے کے تمام کوائف اور پس منظر کا پتا لگایا جائے گا۔‘
یاد رہے کہ کشمیر میں گزشتہ برس 179 عسکریت پسند، پولیس اور فورسز کے 43 اہلکار اور 35 عام شہری مسلح تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق گذشتہ سال عسکریت پسندوں کے 646 اعانت کار گرفتار کیے گئے جبکہ 128 نوجوانوں نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8939 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4775 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3547 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2543 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2294 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1987 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C