کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس پر حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 42 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس پر حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
CTD BLN unearthed a TTP network in Qta being run from Afghanistan.
TTP terrorist Abdul Hadi @ Amrullah, afghan national, apprehended with HG & pistol, involved in attack on Police mobile in Qta on 26th December. Also divulged names of six associates, all Afghan nationals. pic.twitter.com/BY5fWTLLi2
— CTD Balochistan Police Official (@ctd_balochistan) January 25, 2024
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا نیٹ ورک چلانے والا ملزم عبدالہادی عرف امرللہ افغان شہری اور افغانستان کے علاقے ذابل کا رہائشی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر کوئٹہ میں نیٹ ورک چلاتا تھا، مزید کہا کہ ملزم گزشتہ ماہ ہونے والے پولیس وین پر حملے میں ملوث تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے دیگر 6 ساتھیوں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔
خیال رہے کہ 26 دسمبر 2023 کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلاں میں گشت پر معمور پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور 3 راہگیر زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملہ نواں کلی کے علاقے پشتونستان چوک کے قریب ہوا تھا، جس میں پولیس کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے سے موبائل میں موجود اے ایس آئی کے علاوہ قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C