کوئٹہ: 12 لاشوں کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیا گیا
👁️ 163 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: 12 لاشوں کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیا گیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ کے سول اسپتال میں موجود بارہ لاوارث لاشیں امانتاً سپرد خاک کر دی گئیں۔ایدھی حکام کے مطابق لاشوں کو عدالتی احکامات پر دشت کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
لاشیں تشدد زدہ اور نشے کے عادی افراد کی تھیں جو ایک ماہ قبل قمبرانی روڈ، سریاب روڈ، غوث آباد سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے ملی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لاشیں تشدد زدہ، مسخ شدہ اور چند لاشیں نشے کے عادی افراد کی تھیں۔ لاشیں لینے کیلئے ورثاء میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا جس پر انہیں امانتاً دفنا دیا گیا ہے۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی تصویریں اور قبروں کے کوڈ نمبر اپنے پاس محفوظ کر لئے ہیں۔
ورثاء کی جانب سے رابطہ کرنے پر لاشیں ریکارڈ کے مطابق ان کے حوالے کی جائیں گی۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ کیو ڈی اے قبرستان میں جگہ نہ ہونے کے باعث لاشوں کو اب دشت کے قبرستان میں دفن کیا جاتا ہے۔
یاد رہے اس قبل رواں سال کے پہلے ہفتے میں ایدھی رضاکاروں نے دس مسخ شدہ لاشوں کو لاوارث قرار دیکر کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت تیرہ میل کے قبرستان میں دفن کر دیا۔ اس بابت بلوچستان کے انسانی حقوق و سیاسی حلقوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین میں یہ تشویش پائی گئی کہ یہ لاشیں لاپتہ بلوچوں کی ہیں، اور بغیر ڈی این اے ٹیسٹ اور شناخت کیلئے کوئی کوشش کیئے بغیر صرف ایک دن لاشیں رکھ کر یوں دفن کرنے کا مطلب یہی ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتے کہ ان لاشوں کی شناخت ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران 40 سے زائد لاشیں دشت کے قبرستان میں دفن کی جا چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5079 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C