کولمبیا میں فوجی اڈے پر ٹرک بم دھماکا
👁️ 26 بار دیکھا گیا
کولمبیا میں فوجی اڈے پر ٹرک بم دھماکا
بوگوتا (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/روئٹرز/اے پی) کولمبیا کے شورش زدہ شمالی سینٹینڈر ریاست میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کم ازکم 36 افراد زخمی ہو گئے۔ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مشرقی کولمبیا میں ایک فوجی اڈے پر منگل کے روز ہونے والے کار بم دھماکے میں دو سویلین سمیت کم از کم 36 افراد زخمی ہو گئے۔
وینزویلا کی سرحد سے ملحق شورش زدہ علاقے شمالی سینٹینڈر ریاست کے دارالحکومت کیوکتا میں واقع یہ فوجی اڈہ تیسویں آرمی بریگیڈ کے زیر استعمال ہے۔
کولمبیا کے وزیر دفاع ڈیئگومولانا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 36 افراد میں سے تین کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خود کو فوجی افسر ظاہر کر کے دو افراد اپنی ٹوئیوٹا ٹرک لے کر فوجی اڈے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد میں دونوں نے ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا۔
Huge Blast inside Colombia Military Base
A car bomb exploded Tuesday inside a military base in the Colombian border town of Cucuta pic.twitter.com/uTR2vj0skJ
— Afroz Alam (@AfrozJournalist) June 16, 2021
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی اڈے پر ایک زور دار دھماکہ ہوا اس کے بعد دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔ دھماکے کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دفاتر تباہ ہو گئے۔
https://twitter.com/ASBMilitary/status/1404942890430775298?s=19
وزیر دفاع نے کہا”ہماری سکیورٹی فورسز کو نہ تو کوئی خوف زدہ کرسکتا ہے او رنہ ہی یہ کسی چیز سے ڈرنے والی ہے … ہم تمام کولمبیائی شہریوں کی سلامتی اور دفاع کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔”
کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے ایک ٹوئٹ کرکے بتایا کہ وہ شہر کے قائدین اور حکام سے ملاقات کرنے کے لیے کیو کتا جا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ ڈینیئل پلاسیوس نے بھی فوجی اڈے پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ‘بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی‘ قرار دیا۔
حملہ کس نے کیا ہوگا؟
کولمبیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق اس حملے کے پیچھے باغی گروپ نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این) کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اپنے دعوے کی تائید میں کوئی ثبو ت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولمبیا کی سب سے بڑی سابق گوریلا تنظیم فارک (ایف اے آر سی) کے ایک علیحدہ ہوجانے والے گروپ کے سلسلے میں بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
ملک میں پانچ دہائیوں سے جاری مسلح تصادم کو ختم کرنے کے مقصد سے کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو کے فارک باغیوں کے درمیان سن 2016 میں ہونے والے امن معاہدے کے باوجود کولمبیا کی حکومت سابق فارک کے اراکین اور ای ایل این کے جنگجووں، جنہوں نے معاہدے کو مسترد کردیا تھا، کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
کیوکتا میں واقع آرمی کی تیسویں بریگیڈ ای ایل این اور فارک کے ایک گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو منظم کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 374 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 769 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4729 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C