گوادر خودکش حملہ: کیچ سے خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
گوادر خودکش حملہ: کیچ سے خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ایک خودکش بمبار سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور اسلحہ بم برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ایک خودکش حملہ آور سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے ایک رکن شعیب احمد کو تین روز قبل خفیہ اطلاع پر ضلع کیچ سے گرفتار کرلیا تھا جس کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کرکے ایک عدد دستی بم، دو عدد ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران مبینہ دہشت گردوں نے گوادر خودکش دھماکے کے سہولت کار نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔
ملزم عارف نے انکشاف کیا کہ اس کے بھائی احمد نے خودکش بمبار کو ایران کے علاقے رامین سے منتقل کیا۔ اسے 10 اور 11 اگست کی رات کو خودکش بمبار موصول ہوا جسے اس نے کسٹم گودام کے قریب رہنے کے لیے جگہ فراہم کی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار کے علاقے شیران کا رہائشی رسول بخش اس حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
ملزم عارف نے مزید بتایا کہ رسول بخش نے ہی ان چار دہشت گردوں کی نقل و حمل میں ان کے مرحوم والد کو بھی استعمال کیا تھا جنہوں نے 2019 میں پی سی ہوٹل گوادر پر حملہ کیا تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خودکش بمبار ایک اور گرفتار ملزم عادل کے ہمراہ دھماکے سے پہلے عارف کے گھر ٹھہرا اور ریکی کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کے بقیہ ارکان کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان گوادر میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے میں ملوث تھے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی #Turbat #Kech #Gwadar #Balochistan #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 24, 2021
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار تمام ملزمان گوادر میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور اسلحہ برآمد کرلیا، دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ راوں سال 20 اگست کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک خود کش حملے میں کم از کم دو بچے ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے میں چینی انجینیئروں اور کارکنوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5199 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C